
عالمی ریکنگ کی نئی جاری کی گئی اپڈیٹ کے بعد بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر براجمان ہوگئے ہیں۔بابراعظم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں بدستور پہلے نمبر پر برا جمان ہیں۔اورنئی رینکنگ کی اپڈیٹ کے بعد بابر اب ٹیسٹ میں بھی تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔بابر اعظم کرکٹ کی دنیا میں موجود واحد کھلاڑی ہیں جو عالمی ریکنگ کے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر براجمان ہیں۔نئی جاری کی گئی ریکنگ میں دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی ترقی ہوئی ہے۔